9مئی سانحہ ناقابل فراموش اور افسوسناک ‘احمد یار ہنجرا

9مئی سانحہ ناقابل فراموش  اور افسوسناک ‘احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء نے

کہا ہے کہ 9مئی 2023 کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک افسوسناک اور ناقابل فراموش باب ہے جس نے ہر محب وطن پاکستانی کو رنجیدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور قومی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔، ایسے واقعات کسی بھی مہذب قوم اور جمہوری معاشرے میں قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز اور اس پر عمل کرنے والے عناصر قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم پر قرض ہیں اور ان کی یادگاروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قومی سلامتی، وطن کے تقدس اور محافظ اداروں کے احترام کیلئے متحد رہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں