وسندیوالی موضع محمد پور میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل
مونڈکا (نامہ نگار) ایم این اے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نوابزادہ افتخار احمد خان نے وسندیوالی موضع محمد پور میں ۔۔
مکمل ہونیوالے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جس کے بعد محلہ روشن آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے بجلی کے وولٹیج مسئلے کے حل کیلئے فوری سروے کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے خطا ب میں کہا کہ معرکہ حق ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کا پہلا سال مکمل ہونے کو ہے اور موجودہ عالمی صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ قوموں کی بقا کیلئے مضبوط دفاع ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ایران اور دیگر خطوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود اپنا دفاعی پروگرام مکمل کیا اور آج ملک دفاعی طور پر مضبوط ہے ۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے تحمل اور حکمت سے ایٹمی پروگرام مکمل کیا اور آج ملک کے پاس جدید دفاعی صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار روز کی جنگی صورتحال میں پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی پی پی 270 عدنان خالد، سابق چیئرمین کامران رسول بھٹہ اور ملک فضل احمد اعوان نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل پیش کیے ۔