ناقص ،بدبودار گوشت فروخت کرنیوالا قصاب قانون کے شکنجے میں آگیا
ملتان ( کرائم رپورٹر )مضر صحت بدبودار گوشت فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
سٹی جلالپور پولیس کو فوڈ انسپکٹر عزیز احمد نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم شکیل احمد بغیر مہر کے مضر صحت اور بدبودار گوشت فروخت کرتے ہوئے پایا گیا ٹیم نے گوشت قبضے میں لیکر قصاب کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے قصاب کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔