ٹریفک حادثے میں 3افراد کی موت، ڈمپر ڈرائیورپر مقدمہ قائم

ٹریفک حادثے میں 3افراد کی  موت، ڈمپر ڈرائیورپر مقدمہ قائم

ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی جلالپور پولیس نے ٹریفک حادثہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

پولیس کو فرمان علی اہلکار نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچا جہاں تیزرفتار ڈمپر ڈرائیور ملزم قاسم نے اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر رکشہ پر چڑھ دوڑا تھا جس کے نتیجے میں بشیر احمد وغیرہ جاں بحق ہوگئے تھے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں