پاک چین سمر گیمز ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پاک چین سمر گیمز ٹرائلز کے  شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پاک چین دوستی سمر گیمز کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا۔۔۔

 ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان نے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کے ساتھ دوستی کی یاد میں پنجاب بھر میں مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا آغاز ہو چکا ہے ۔ شیڈول کے مطابق بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز اور باسکٹ بال بوائز اینڈ گرلز کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوں گے ، جبکہ ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز اور ووشو بوائز اینڈ گرلز کے ٹرائلز جمنازیم شبیر سٹیڈیم خانیوال میں منعقد ہوں گے ۔اسی طرح 10 مئی کو فٹبال بوائز کے ٹرائلز فٹبال گراؤنڈ، جمناسٹک بوائز اور والی بال بوائز اینڈ گرلز کے ٹرائلز ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں لئے جائیں گے ۔ ٹینس بوائز کے ٹرائلز چناب کلب باغ لانگے خان جبکہ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے جمنازیم ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے ۔ اتھلیٹکس میل و فی میل کے ٹرائلز 11 مئی کو شبیر سٹیڈیم خانیوال میں ہوں گے ۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والی ٹیمیں لاہور میں منعقد ہونے والی پاک چین سمر گیمز میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں