پاک فوج نے معرکہ حق میں شاندار تاریخی کامیابی حاصل کی ، ہدایت رحمانی
ملتان (کرائم رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اور ۔۔
اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام آج اتوار ملک بھر میں معرکہ حق بنیان مرصوص کی عظیم فتح کے موقع پر ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے معرکہ حق میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی، جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ان کے مطابق دشمن پاکستان کی عسکری قوت، قومی اتحاد اور عوامی عزم کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا، جبکہ افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی سے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے ۔