سرکاری سکولوں میں انگریزی تعلیم بہتر بنانے منصوبہ

سرکاری سکولوں میں انگریزی تعلیم بہتر بنانے منصوبہ

پنجاب حکومت کے پچاس کروڑ روپے مختص،ذمہ داری پیکٹا کے سپرد

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم بہتر بنانے کے لئے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے لئے 50کروڑ  روپے مختص کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری پیکٹا کے سپرد کر دی گئی ہے ۔ پروگرام کے تحت اساتذہ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے ۔منصوبے میں طلبہ کی اسپیکنگ اور ریڈنگ سکلز بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ جدید لرننگ میٹریل اور ڈیجیٹل ٹیچنگ ماڈلز بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔ تعلیمی اصلاحات کے تحت اس کے مؤثر نفاذ کے لیے اسیسمنٹ اور مانیٹرنگ نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے سے سرکاری سکولوں کے طلبہ کی انگریزی زبان پر گرفت بہتر ہوگی اور تعلیمی معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں