کسانوں کیلئے تربیتی ورکشاپ
میلسی(نمائندہ دنیا)محکمہ زراعت کے شعبہ انجینئرنگ وہاڑی کے زیر انتظام دوکوٹہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔
جس میں کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، زرعی آلات کے مؤثر استعمال اور حکومتی زرعی اسکیموں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ وہاڑی چوہدری محمد جاوید نے کسانوں کو جدید زرعی طریقہ کار، مشینری کے درست استعمال اور ٹریکٹر کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔