وہاڑی میں کلثوم نواز میڈیکل کالج کے قیام کا عملی آغاز
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کلثوم نواز میڈیکل کالج وہاڑی کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے شرکت کی۔