پی ایم ایم ایل کی ریلی پاک فوج کو خراج تحسین
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)پاکستان مرکز ی مسلم لیگ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام 9مئی معرکۂ حق، آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان اور شہداء کو۔۔
خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی وی چوک سے شروع ہو کر میونسپل کمیٹی وہاڑی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی جبکہ بھارت اور اسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا۔