تھیلی سیمیا کا عالمی دن،گھنٹہ گھر سرخ روشنیوں سے مزین
ملتان (لیڈی رپورٹر) عالمی یومِ تھیلی سیمیا کے موقع پر ہدیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملتان گھنٹہ گھر کو سرخ روشنیوں سے روشن کیا گیا۔۔
، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تھیلی سیمیا فائٹرز سے اظہارِ یکجہتی کیا اور امید، محبت اور انسانیت کا پیغام دیا۔تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے خصوصی شرکت کی اور تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ یہ بچے معاشرے کیلئے امید اور بہادری کی علامت ہیں۔ ان کے مطابق تھیلی سیمیا صرف بیماری نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد کا نام ہے ۔اس موقع پر سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس میاں فضل الہی و دیگر سماجی و کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔