وہاڑی کیلئے 3 ترقیاتی سکیمیں منظور، کام جلد شروع ہوگا
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔۔
` آن سورس ریسورسز کے تحت تین نئی ترقیاتی سکیموں کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں رتبہ ٹبہ تا میاں پکھی موڑ تک 13 کلومیٹر نئی سڑک کی تعمیر، دہلی ملتان روڈ تا معصوم شاہ روڈ بوریوالا بائی پاس تک اڑھائی کلومیٹر سڑک کی بحالی اور جلہ جیم میں موجود سٹیڈیم کی بحالی کی سکیم شامل تھی۔ ان منصوبوں کا مجموعی تخمینہ 3 کروڑ 65 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔