مشترکہ ڈگری پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری

مشترکہ ڈگری پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری

طلبہ دویونیورسٹیوں سے بیک وقت پڑھ سکیں گے‘ہائرایجوکیشن کمیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی جامعات میں دوہری اور مشترکہ ڈگری پروگرامز متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ نئی پالیسی کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔پالیسی کے تحت طلبہ اب بیک وقت دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے ، جس سے انہیں مختلف تعلیمی شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔ ایچ ای سی حکام کے مطابق طلبہ پر یہ پابندی نہیں ہوگی کہ وہ ایک ہی شعبے میں تعلیم حاصل کریں بلکہ اپنی دلچسپی اور پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق مختلف مضامین کا انتخاب کر سکیں گے ۔ایچ ای سی نے مشترکہ ڈگری پروگرامز کی بھی منظوری دی ہے ، جن کے تحت طلبہ اپنی تعلیم کا ایک حصہ ایک جامعہ جبکہ باقی حصہ کسی دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکیں گے ۔ ایسے پروگرامز کے آغاز سے قبل متعلقہ جامعات کو ایچ ای سی سے منظور شدہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں