نجی سکولوں کی رجسٹریشن،سخت اقدامات کاحکم جاری

نجی سکولوں کی رجسٹریشن،سخت اقدامات کاحکم جاری

غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری سکولوں کیخلا ف سخت کارروائی، جرمانے کئے جائینگے ڈپٹی کمشنرز ، سی ای اوز کو خصوصی مراسلہ ارسال‘7روز میں رپورٹ طلب

 ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے ، جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز ایجوکیشن کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ، جس میں تمام اضلاع سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔محکمہ نے 7روز کے اندر مکمل کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں سے کی گئی ریکوری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے حکام کے مطابق طلبہ کی حفاظت اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری اور نجی دونوں سکولوں کیلئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی سیفٹی، رجسٹریشن اور دیگر ریگولیشنز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں