وہاڑی میں ستھرا پنجاب ریلی‘ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
پاک افواج کا کردار مثالی اور قابل فخر، شرکاء کا خراج تحسین ، اظہارِ عقیدت
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب کے زیر اہتمام معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر بلدیہ وہاڑی میں اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران، عملے اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن ستھرا پنجاب کرن، سٹی انچارج رانا خلیل اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن کرن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع، امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔