کامسیٹس وہاڑی میں ورچوئل کلاس روم پر عالمی ویبینار

کامسیٹس وہاڑی میں ورچوئل کلاس روم پر عالمی ویبینار

20ممالک کے ماہرین کی شرکت، ڈیجیٹل تعلیم اور اے آئی کے مستقبل پر گفتگو

وہاڑی(خبرنگار) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس کے شعبہ ہیومینیٹیز کے زیر اہتمام ورچوئل کلاس روم کا ارتقاء: پوسٹ ڈیجیٹل تعلیم میں عالمی رجحانات اور مقامی حقائق کے عنوان سے ایک پروقار بین الاقوامی ویبینار منعقد ہوا۔ اس علمی نشست کا مقصد عالمی تعلیمی مکالمے کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا تھا۔ ویبینار کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد نے کی جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں بین الاقوامی تعلیمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے اور اساتذہ و طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ تقریب میں مہمانان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش، پروفیسر ڈاکٹر علی احمد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران قریشی نے بھی شرکت کی۔ ویبینار میں 20 سے زائد ممالک کے 184 ماہرین تعلیم اور محققین نے آن لائن شرکت کی جبکہ 180سے زائد مقامی شرکاء یونیورسٹی آڈیٹوریم میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں