شادی شدہ خاتون ،بیٹی سمیت 4خواتین کو اغوا کرلیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں اغوا کے مختلف واقعات سامنے آنے پر پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔
۔تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو فریاد نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ ہمشیرہ آمنہ ناشتہ لینے گئی مگر واپس نہ آئی، جسے نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔اسی طرح تھانہ گلگشت پولیس کو افضل نے بتایا کہ وہ اپنی 16 سالہ بھتیجی مریم کو سکول چھوڑ کر آیا، تاہم چھٹی کے وقت لینے گیا تو وہ موجود نہ تھی، جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔تھانہ چہلیک پولیس کو سلیم نے بتایا کہ اس کے سسر نے اطلاع دی کہ اس کی بیوی ثمینہ بی بی اور دو سالہ بیٹی علینہ گھر سے لاپتہ ہیں۔