دشمن نے پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا، عنایت اللہ
افواج کی مہارت ، حکمت عملی نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے
ملتان (کرائم رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ۔یہ بات مرکزی جمعیت اہلحدیث جنوبی پنجاب کے نائب امیر علامہ عنایت اللہ رحمانی، سرپرست مفتی عبدالرحمان شاہین، قاری ہدایت اللہ رحمانی، نزاقت حسین اور قاری طاہر محمود نے جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی عسکری قوت اور قومی اتحاد کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا جبکہ افواج پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی سے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے ۔مقررین نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے واضح کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے قوم اور افواج ایک صف میں کھڑی ہیں۔