جہانیاں ،مضر صحت گوشت کی فروخت ، شہری پریشان

جہانیاں ،مضر صحت گوشت  کی فروخت ، شہری پریشان

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں شہر اور گردو نواح میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت جاری ہے جبکہ سلاٹر ہاؤس کے ۔۔۔

غیر فعال ہونے کے باعث قصائیوں نے من مانیاں شروع کر رکھی ہیں۔ مختلف علاقوں بشمول چک 109دس آر، 112موڑ اور دیگر مقامات پر بغیر سرکاری مہر کے گوشت سرعام فروخت کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق پیلا، بدبودار اور غیر معیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کی صحت سے کھیلا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں