خصوصی سکریننگ کیمپ، ایک ہی چھت تلے 9بیماریوں کا علاج
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ،ایک ہی چھت تلے 9بیماریوں کا علاج جاری۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مریم نواز ہیلتھ کلینک بہلی شریف میں چیف منسٹر اسپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ سکریننگ کیمپ میں عوام کو صحت کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کی جائیں گیجن میں ہیپاٹائٹس B، C اور HIV کی اسکریننگ، ٹی بی کی علامات کی جانچ اور رجسٹریشن شامل ہیں،بچوں اور بڑوں کی مکمل صحت کی سکریننگ، خصوصی افراد کا مفت طبی معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی و رہنمائی، کونسلنگ اور ذہنی صحت سے متعلق مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔