مظفرگڑھ کی خوبصورتی کیلئے اقدامات تیز کرنیکا فیصلہ

مظفرگڑھ کی خوبصورتی کیلئے اقدامات تیز کرنیکا فیصلہ

پارکس، گرین بیلٹس اور شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنایاجائے ، ڈی سی عثمان طاہر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ہارٹیکلچر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر کی خوبصورتی، پارکس کی بحالی، گرین بیلٹس کی بہتری اور شجرکاری مہم سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران شہر کی بیوٹیفکیشن، پارکس کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہارٹیکلچر کے تمام منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے اور پارکس کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں