خرچہ مانگنے پر شوہروں کا دوخواتین،دیور کا بھابھی پر تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار) خرچہ مانگنے پردوخواتین شوہروں کے تشددکاشکار،ہراسگی سے منع پردیور کابھابھی پرتشدد۔ گاؤں179ای بی کی رہائشی مبشرہ مبین نے۔۔
خاوندصدام حسین سے گھر کیلئے خرچہ مانگاتواس نے طیش میں آکراپنی بیوی مبشرہ مبین کوتشددکانشانہ بناڈالا جبکہ چک نمبر 249ای بی کی رخسانہ حفیظ نے اپنے اوربچوں کیلئے سوداسلف خریدنے کیلئے اپنے شوہرعرفان کھرل سے پیسے مانگے تواس نے اپنی بیوی پرتشددکرکے اسے زخمی کردیا۔اس کے علاوہ نواحی گاؤں283ای بی کارہائشی خالداپنی بھابھی صائمہ نازاور اس کے بچوں کوہراساں کرتاتھامنع کرنے اس نے اپنی بھابھی صائمہ نازاوران کے بچوں پرتشددکرڈالا ۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔