ٹاٹے پور :فلٹریشن پلانٹ بند شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور
ٹاٹے پور(نامہ نگار ) شہریوں نے صاف پانی کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاٹے پور میں ۔۔۔
نصب فلٹریشن پلانٹ صرف سکول انتظامیہ کے استعمال میں ہے جبکہ عوام کے لیے مختص حصہ بند پڑا ہے محمود گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے عطیہ کیا گیا فلٹریشن پلانٹ عوام کے لیے کھلا ہے ضلع ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صاف پانی کے مزید فلٹریشن پلانٹس نصب نہیں کیے گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کمشنر ملتان اور منتخب نمائندوں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔