کہروڑپکا میں چوری کی وارداتیں درجن بھر گھروں کا صفایا

 کہروڑپکا میں چوری کی وارداتیں درجن بھر گھروں کا صفایا

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ، ) مختلف علاقوں میں چوروں نے درجن بھر گھروں کو نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کر لی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ۔۔۔

بستی آڑی والا میں اقبال گجر ایڈوکیٹ کے گھر سے 4 تولہ طلائی زیورات، 7 لاکھ نقدی اور دیگر سامان چوری کیا گیا۔ اسی طرح دیگر گھروں سے بھی طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ گزشتہ 15 روز سے جاری وارداتوں کے باوجود چوروں کی عدم گرفتاری پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں