مبینہ فحاشی اڈے کے خلاف احتجاج

 مبینہ فحاشی اڈے کے خلاف احتجاج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سنانواں کے علاقہ چاہ لوہار والہ کے مکینوں نے مبینہ فحاشی اڈے کے خلاف احتجاج کرتے ۔۔۔

 ہوئے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ متاثرہ شہری عبدالرؤف چانڈیہ نے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ایک خاتون اور اس کے شوہر مبینہ طور پر علاقہ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں چلا رہے ہیں جس سے ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مذکورہ گھر پر مشکوک افراد کا آنا جانا، ہوائی فائرنگ، خواتین کو ہراساں کرنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ شکایات کے باوجود پولیس مؤثر کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی اور علاقہ میں امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں