پولیو ٹیمیں سو فیصد بچوں تک رسائی یقینی بنائیں :بلال سلیم

 پولیو ٹیمیں سو فیصد بچوں تک رسائی یقینی بنائیں :بلال سلیم

مہم کے دوران والدین میں آگاہی پر خصوصی توجہ دیں، ادارے تعاون کریں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مہم کی مجموعی کارکردگی فیلڈ ٹیموں کی سرگرمیوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ سی ای او ہیلتھ فیاض گوپانگ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا سمیت محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں مقررہ اہداف کے مطابق سو فیصد بچوں تک رسائی یقینی بنائیں اور کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور مہم کے دوران والدین میں آگاہی پر خصوصی توجہ دیں۔ اجلاس میں مختلف یونین کونسلز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور رہ جانے والے بچوں کو فوری کور کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو مکمل تعاون کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں