فرینڈز آف پولیس اور یوتھ انٹرن شپ پرگرام جاری
طلبا کو تھانوں اور دفاتر کے دورے پولیس ورکنگ سے آگاہی فراہم کی گئی
لودھراں (سٹی رپورٹر ) آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے فرینڈز آف پولیس اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو پولیس نظام سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔ یوتھ انٹرن شپ کے دوران انٹرنز کو تھانہ سٹی، ٹریفک آفس اور ڈی ایس پی صدر آفس کا دورہ کروایا گیا جہاں ایس ایچ او عمران گجر نے انہیں پولیس ورکنگ، فیلڈ آپریشنز، عوامی خدمت اور جدید پولیس آلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پولیس کے عملی امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ نوجوانوں کا تعاون منظم جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور پولیس و نوجوان نسل کے باہمی اشتراک سے کمیونٹی پولیسنگ کی نئی مثال قائم ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پولیس سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔