پیرا فورس کی تجاوزات ،گراں فروشی کے خلاف کارروائی
بازاروں میں وارننگ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کی ہدایات پر تحصیل انچارج پیرا فورس نے ٹیم کے ہمراہ بازاروں اور اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران گراں فروشی اور تجاوزات میں ملوث عناصر کو سخت وارننگ دی گئی اور واضح کیا گیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے اور غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بازاروں میں نظم و ضبط قائم رہے ۔ دورے کے دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام سے مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں۔ پیرا فورس نے متنبہ کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔