بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

 بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس چوک سرور شہید کے علاقے خانی اڈا نزد اڈا ریاض آباد میانوالی روڈ پر ٹرالر کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہو گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق رانا جہانزیب کمپنی کی نان اے سی مسافر بس سڑک پر جمپ لگنے اور سامنے موجود لوڈ ٹرالر سے بچاؤ کی کوشش کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ دو زخمیوں عدنان ولد محمد سجاد سکنہ چک نمبر 590 چوک سرور شہید اور اکرام صادق ولد محمد صادق سکنہ بورے والا کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ دیگر دو زخمیوں عاصم اور محمد عرفان کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں