600درجن خراب انڈے اور ڈیڑھ من زردی تلف
بیکری مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیرو ٹالرنس پالیسی,ڈی جی فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کی ہدایت پر جناح آبادی میں بیکری پر کارروائی600 درجن ٹوٹے اور خراب انڈے ، ڈیڑھ من سے زائد انڈوں کی زردی تلف، بیکری مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، اصلاح تک پروڈکشن بند۔ تفصیلات کے مطابق مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے جناح آبادی خانیوال میں ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا۔دورانِ کارروائی بھاری مقدار میں بدبودار، خون آلود اور خراب انڈے برآمد ہوئے ۔خراب انڈوں سے ہزاروں کلو گرام بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے ۔کیک رس، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جانی تھیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے 600 درجن ٹوٹے اور خراب انڈے ، ڈیڑھ من سے زائد انڈوں کی زردی تلف جبکہ بیکری مالک کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرواتے ہوئے پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہیچری سے مسترد شدہ انڈوں سے خوراک تیار کرنا فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمنوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔