ملتان میں سب انسپکٹر پر تشدد ملزم نقدی لوٹ کر فرار

ملتان میں سب انسپکٹر پر تشدد  ملزم نقدی لوٹ کر فرار

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں پولیس سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا گیا جبکہ ملزم نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس نے تین نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے میں تعینات سب انسپکٹر باسط علی کو بی زیڈ یو چوک کے قریب ملزم سعود، بلاج اور بہادر نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ واقعے میں اہلکار کا سر پھٹ گیا جبکہ ایک کان کٹ گیا۔متاثرہ اہلکار کے مطابق ملزم اس کے دوست کی گاڑی کا پیچھا کررہے تھے جس میں اس کی فیملی موجود تھی۔ وہ گاڑی کو بچانے کیلئے رکا تو ملزم نے اسے گھیر کر پسٹل کے بٹ اور راڈ سے تشدد شروع کردیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اہلکار کا کہنا ہے کہ ملزموں نے گاڑی سے چار لاکھ روپے نقدی بھی نکال لی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں