پیف پارٹنر سکولز کو 3 ارب کے واجبات ادا

پیف پارٹنر سکولز کو 3 ارب کے واجبات ادا

فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم، نیوسکول پروگرام اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1اور فیز 2 سے منسلک پیف پارٹنرز اورلائسنسیز کو ادائیگی کی گئی پیف پارٹنرزاور لائسنسیز کو سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ ، عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانیکی ہدایت، ادئیگیاں ماہ اپریل کی مد میں کی گئیں

 ملتان (خصوصی رپورٹر)پیف پارٹنرز اورلائسنسیز کو عیدالاضحیٰ سے قبل اپریل 2026 کی مدمیں تقریباً 3 ارب روپے کے ماہانہ واجبات ادا کر دیئے گئے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ سے قبل اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم، نیوسکول پروگرام اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1اور فیز 2 سے منسلک پیف پارٹنرز اورلائسنسیز کو اپریل 2026 کی مد میں تقریباً3ارب روپے کے ماہانہ واجبات ادا کر دیئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پیف سے منسلک پارٹنرز اور لائسنسیز کو30اپریل2026 تک کی تمام ادائیگیاں مکمل طور پر کر دی گئی ہیں جو کہ براہِ راست اُن کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہیں پیف پارٹنرزاور لائسنسیز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے معزز اساتذہ کرام اور دیگر عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں