عیدالاضحی پر اوورچارجنگ و لوڈنگ روکنے کا ٹاسک، خصوصی ٹیمیں تشکیل

عیدالاضحی پر اوورچارجنگ و لوڈنگ روکنے کا ٹاسک، خصوصی ٹیمیں تشکیل

جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی ٹیموں کا ڈرائیورز کو لیکچر،خلاف ورزی پر کرایہ واپسی کیساتھ بھاری جرمانہ کیا جائے ،شہری شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر اطلاع دیں ،حکام

ملتان (کرائم رپورٹر )ترجمان ٹریفک شیخ عدنان کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے CTP ملتان کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر کی زیر نگرانی پبلک سروس ٹرانسپورٹ اور اڈہ جات پر اس بابت ہدایات نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی سپیشل ٹیموں کی جانب سے مسافر بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی روک تھام کیلئے آگاہی کے ساتھ خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے جنرل بس سٹینڈ پر ڈرائیورز اور مسافر حضرات کو آگاہی لیکچر دیا۔ کارروائی کے دوران سوار لوگوں کو کرایہ واپسی کے ساتھ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے ۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اگر اوور لوڈنگ یا اوور چارجنگ کی کوئی شکایت ہو تو ہماری ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں