مدرسہ کی طالبہ اغواء، مقدمہ درج

مدرسہ کی طالبہ اغواء، مقدمہ درج

گگومنڈی (نامہ نگار) تھانہ گگومنڈی پولیس نے 16 سالہ طالبہ کے مبینہ اغواء کے الزام میں ایک نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے۔۔۔

 مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔بستی محمد پورہ کے رہائشی محمد رزاق نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی 16 سالہ بیٹی حرا فردوس جو مقامی مدرسہ کی طالبہ ہے ، گھر میں اکیلی موجود تھی۔ احسان اللہ وٹو نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پر اسے زبردستی ساتھ لے گیا۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم احسان اللہ وٹو مقامی زمیندار شاہ محمد وٹو کا بیٹا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ طالبہ کی جلد بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں