تحقیقات میں سابق ایس ایچ او پر فائرنگ کا واقعہ فرضی قرار

تحقیقات میں سابق ایس ایچ او پر فائرنگ کا واقعہ فرضی قرار

دعویٰ بے بنیاد نکلا، حقائق کی بنیاد پر ضروری اقدامات کیے گئے ، رپورٹ درج

میاں چنوں (سٹی رپورٹر)میاں چنوں ٹول پلازہ کے قریب سابق ایس ایچ او سٹی عارفوالہ انسپکٹر ذیشان اکرم پر فائرنگ کے مبینہ واقعہ کو پولیس تحقیقات میں من گھڑت اور فرضی قرار دے دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سابق ایس ایچ او سٹی عارفوالہ انسپکٹر ذیشان اکرم فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں جس پر تھانہ صدر میاں چنوں اور سی سی ڈی میاں چنوں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ذیشان اکرم اس وقت پولیس لائن پاکپتن میں تعینات ہیں اور انہیں عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل کلوز لائن کیا گیا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کے دوران شواہد، بیانات اور دیگر دستیاب معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ فرضی اور بے بنیاد ثابت ہواجس کے بعد اس حوالے سے متعلقہ رپٹ بھی درج کر لی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام حقائق اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی اور تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں