ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنا، یوسف کسیلیہ

ایٹمی دھماکوں سے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنا، یوسف کسیلیہ

لیگی قیادت نے پاکستان کوعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا ، لیگی رہنما

گگو منڈی (نامہ نگار) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب و ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور قوم انہیں ہمیشہ محسنِ پاکستان کے طور پر یاد رکھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے مطابق یومِ تکبیر پاکستانی قوم کے عزم، خودمختاری اور دفاعی صلاحیتوں کی علامت ہے ۔چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ، موٹرویز کا جال بچھایا گیا۔

، معیشت کو استحکام ملا اور دفاعی میدان میں بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج اور قومی قیادت کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، خودداری اور ملکی سلامتی کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ملک مزید مضبوط اور مستحکم بن سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں