پیپلز کالونی میں سیوریج مسائل ،شہریوں کا شدید احتجاج

پیپلز کالونی میں سیوریج مسائل ،شہریوں کا شدید احتجاج

بھاری بل وصول، صفائی و نکاسی آب نظام ناکام ہونے کا الزام لگایا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صاف ستھرا پنجاب ویژن کے باوجود واسا خانیوال کی مبینہ ناقص کارکردگی کے خلاف ایکس بلاک پیپلز کالونی کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیوریج اور دیگر خدمات کے عوض ہزاروں روپے کے بل باقاعدگی سے بھجوائے جا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود گلی محلوں میں صفائی اور نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہے ۔ رہائشیوں کے مطابق متعدد گلیوں میں گندا پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور تعفن پھیلنے سے مختلف بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صفائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے ۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر متعلقہ اداروں کو وسائل دستیاب ہیں تو پھر مسائل حل کیوں نہیں ہو رہے ۔رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ ایکس بلاک پیپلز کالونی میں فوری طور پر سیوریج لائنوں کی صفائی، جمع پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لے کر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائیں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں