شہر بھر میں وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم

شہر بھر میں وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم

غضنفر کے گھر سے نقدی، موبائل لوٹ لیا گیا، ناصر کی موٹرسائیکل غائب

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزم غضنفر کے گھر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں ناصر کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا اور خالدہ بی بی سے نقدی چھین لی گئی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نازک کے رقبے سے سولر سسٹم چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ نیو ملتان کی حدود میں شفیق اور اکبر کے موبائل فون چوری کر لئے گئے۔

تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ملزم عرفان سے نقدی جبکہ اقبال سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں کامران کا موٹر سائیکل اور سعید کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔ادھر تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے سے اختر کا موبائل فون چوری ہوگیا، جبکہ تھانہ کینٹ کی حدود میں ولید سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ اسی علاقے میں مبین کے گھر سے بھی نامعلوم چور سامان لے اڑے ۔ علاوہ ازیں ممتاز آباد کے علاقے میں سرفراز کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں