اولیاء کرام کی زندگی سیرتِ مصطفیؐ کا عکس ،مصطفی گیلانی

اولیاء کرام کی زندگی سیرتِ مصطفیؐ کا عکس ،مصطفی گیلانی

مخدوم تجمل حسین گیلانی نے محبت و اطاعتِ رسولؐ کا درس دیا،خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر)سجادہ نشین حضرت موسیٰ پاک شہید، مخدوم ولایت مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کی زندگی سیرتِ مصطفی  کی عملی تصویر ہوتی ہے ۔ مخدوم الخادم سید تجمل حسین گیلانی نے ساری زندگی محبتِ رسول اور اطاعتِ رسول  کا درس دیا اور اپنے معتقدین کی روحانی تربیت کی۔ ان کی دینی و روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت مخدوم الخادم سید صدرالدین المعروف تجمل حسین گیلانی کے پانچویں سالانہ عرس کی اختتامی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید پوری انسانیت بالخصوص امت مسلمہ کے لئے مکمل ضابطۂ حیات ہے ۔ قرآن کی جامع تعلیمات اور اسلوب سے علم و معرفت کے بے شمار دروازے کھلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو قرآن کے پیغام اور اس کی حقیقی تعلیمات کو دل و جان سے قبول کرتے ہوئے انہیں عام کرنا چاہیے ، کیونکہ یہی قرآن اور صاحبِ قرآن کا امت سے تقاضا ہے ۔تقریب میں مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی، پیر سید مہر جمال الدین گیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی، مخدوم سہیل حسن گیلانی، راجن بخش گیلانی، صنو ریز الحسن گیلانی، محمد علی معارب گیلانی، عامر حسن گیلانی، قاضی سجاد اویسی، پیر نجم شاہ، قاری رحمت حسین، ارشد قادری، یوسف قادری، خواجہ محمد شعیب، ملک قدیر کھوکھر، نذیر احمد، غلام سرور بخاری، محمد آصف، باسط گیلانی، ناصر ملک اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں