پانچ منشیات فروش گرفتار، چار کلو سے زائد چرس برآمد

پانچ منشیات فروش گرفتار، چار کلو سے زائد چرس برآمد

منشیات کاخاتمہ کرکے نوجوان نسل کونشہ کی لت سے بچاناترجیح، پولیس

گگومنڈی(نامہ نگار)پانچ بین الاضلاع منشیات سپلائر گرفتار، چار کلو چرس برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ گگومنڈی پولیس کی ٹیم کی ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں عثمان شیخ ساکن50فتح چشتیاں کوگرفتارکرکے 1کلو400گرام چرس،نعمان عرف نومی آرائیں ساکن103/DNBمنڈی یزمان کوگرفتارکرکے 1کلو360گرام چرس برآمدکرلی ہے ،دونوں ڈرگ ڈیلرزگگومنڈی منشیات سپلائی کرنے آئے ہوئے تھے جبکہ پولیس نے بستی محمدپورہ کے راشدشیخ سے 700گرام،رحمان شفیق شیخ سے 660گرام جبکہ طلحہ شیخ ساکن48فتح چشتیاں کے قبضہ سے 580گرام چرس برآمدکی ہے ۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ گگومنڈی کی حدودسے منشیات کاخاتمہ کرکے نوجوان نسل کونشہ کی لت سے بچانااولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں