اغواکے مختلف واقعات میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج

 اغواکے مختلف واقعات میں  ملزموں کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔

مخدوم رشید پولیس کو جمشید حسین نے بتایا کہ میری بیوی کو ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔راجہ رام پولیس کو فیاض نے بتایا کہ میری بیوی کو ملزم اغوا کرکے لے گئے جبکہ صدر جلالپور پولیس کو آمنہ بی بی نے بتایا کہ ملزم بابر ، قادر بخش اور نادر میری بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مغویوں اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں