کوٹ ادو:ممتاز پارک کی تزئین و آرائش،70 پودے تلف

کوٹ ادو:ممتاز پارک کی تزئین و آرائش،70 پودے تلف

مبینہ کھدائی سے 3 سال پرانے تناور پودے متاثر، شہریوں کا فوری نوٹس کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممتاز پارک کی تزئین و آرائش کے جاری منصوبے کے دوران ٹھیکیدار کی جانب سے کی جانے والی کھدائی کے باعث پارک کے اطراف لگائے گئے 60 سے 70 قیمتی اور تناور پودے اُکھاڑ دیے گئے ۔ فلاحی تنظیم اصلاحی اتحاد کی جانب سے تقریباً تین سال قبل یہ پودے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے لگائے گئے تھے جو اب باقاعدہ درختوں کی شکل اختیار کر چکے تھے ۔شہریوں نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں تاہم برسوں کی محنت سے پروان چڑھنے والے پودوں کو تلف کرنا افسوسناک ہے۔

شہریوں کے مطابق اگر تعمیراتی کام کے دوران پودوں کی منتقلی ضروری تھی تو انہیں محفوظ طریقے سے دوسری جگہ منتقل کیا جانا چاہیے تھا۔اہل علاقہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو اور ٹی ایم اے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تعمیراتی کام کی نگرانی کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا جائے تاکہ مزید سبزے کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...