بجٹ مسترد کرتے ہیں:رانا ولایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پنشن میں ساڑھے تین فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پنجاب بجٹ 2026-27 مسترد کر دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پنشنرز کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں پنشنرز کو وفاق کے مطابق ریلیف دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں پنشن میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے جو پنشنرز کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2024 میں جاری کیے گئے پنشن ترامیم کے نوٹیفکیشنز کے ذریعے پنشنرز کی مختلف مراعات محدود کر دی گئیں جس پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔رانا ولایت علی نے مطالبہ کیا کہ پنشن میں اضافہ مہنگائی کی شرح کے مطابق کیا جائے ۔