سندیلہ چوک پر ڈالہ الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق

سندیلہ چوک پر ڈالہ الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق

آلو بخارے سے لوڈ ڈالہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث الٹ گیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سندیلہ چوک کے قریب الو بخارے سے بھرا ڈالہ الٹنے کے باعث ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ریسکیو کو اطلاع ملی کہ سندیلہ چوک پر ایک ڈالہ، جو الو بخارے سے لوڈ تھا، ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا ہے اور ڈرائیور گاڑی کے اندر پھنس گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر روانہ ہوئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈالہ سیدھا کیا اور 22 سالہ ڈرائیور سراج الدین کی لاش کو گاڑی کے اندر سے نکالا۔ پولیس کی نگرانی میں لاش کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں