وسیب سنوارو ٹیم میں نئے ارکان کی شمولیت کا اعلان
ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کا آغاز
ملتان (لیڈی رپورٹر)سماجی ترقی اور شمولیت کے فروغ کیلئے سرگرم تنظیم وسیب سنوارو آرگنائزیشن نے نئے ٹیم ممبران، والنٹیئرز، کمیونٹی آؤٹ ریچ ورکرز اور بورڈ ممبران کی شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر محمد غوث کے مطابق تنظیم میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے ساتھ عام شہریوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ معاشرے میں باہمی احترام، آگاہی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم صحت، تعلیم، ذہنی صحت، سماجی تحفظ اور صنفی مساوات جیسے اہم شعبوں میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی۔ اس کے ساتھ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا۔تنظیم کے مطابق یہ اقدام سماجی شمولیت کو مضبوط بنانے اور پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔