سی پی او کا سورج میانی میں جلوس روٹ کا دورہ، سکیورٹی کاجائزہ

سی پی او کا سورج میانی میں جلوس  روٹ کا دورہ، سکیورٹی کاجائزہ

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سورج میانی میں جلوس روٹ کا جائزہ لیتے ہوئے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

 اور اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ازکی سحر کے ہمراہ ایم ڈی اے چوک پر موجود اینٹی اسموگ گن کا بھی جائزہ لیا انہوں نے موقع پر تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ِسی پی او ملتان نے سکیورٹی انتظامات پر مامور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی اور انہیں چوکس و مستعد رہنے کی ہدایت کی تاکہ جلوسوں کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ایم ڈی اے چوک پر موجود اینٹی اسموگ گن کا جائزہ لیتے ہوئے ماحولیاتی صورتحال اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں