بہاولپور میں مسیحی عبادتگاہوں کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

بہاولپور میں مسیحی عبادتگاہوں  کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات

بہاول پور( سٹی رپورٹر، خبرنگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراناعبدالوہاب کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسر و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔۔۔

 ڈی پی او راناعبدالوہاب ’تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او راناعبدالوہاب کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسر و اہلکار تعینات کئے گئے۔ ضلع کے سرکل افسر اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسر و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں