میپکو نے سرکاری واجبات کی وصولی مہم تیز کردی

میپکو نے سرکاری واجبات کی وصولی مہم تیز کردی

جون ریکوری اہداف کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطوں میں تیزی

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصور احمد کی ہدایت پر سرکاری اداروں سے بجلی بلوں کی وصولی اور جون 2026ء کے ریکوری اہداف کے حصول کے لئے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ سے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ملاقات کی جس میں سرکاری محکموں کے بقایاجات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دو سے تین روز میں زیادہ سے زیادہ ادائیگی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے ملاقات کر کے ٹی ایم اے وہاڑی، بورے والا، میلسی اور ضلعی حکومت کے ذمہ واجبات کی جلد ادائیگی پر بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی زیر صدارت اجلاس میں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ میپکو کے بقایاجات اور ریکارڈ کی ریکنسیلی ایشن 22 جون تک مکمل کی جائے ۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور بہاولنگر کے ساتھ بھی اجلاس اور ملاقاتیں ہوئیں جن میں متعلقہ محکموں کو میپکو واجبات کی جلد ادائیگی اور بقایاجات کی کلیئرنس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں