6محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

6محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے 06 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

کچہری چوک، گھنٹہ گھر، واٹر ورکس روڈسے دربار شاہ شمس روڈ دوپہر سے رات کے اوقات تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ حرم گیٹ سے بطرف شاہ رسال اور ریلوے روڈ سے ریلوے اسٹیشن تک روڈشام کے اوقات میں ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ خانیوال روڈ ،حضوری باغ روڈمتبادل کے طور پراستعمال کریں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں