ملتان میں بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور ترقیاتی کام تیز

ملتان میں بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور ترقیاتی کام تیز

بہاولپور بائی پاس بحالی، چودہ نمبر چونگی اپ گریڈیشن کا کام جاری

 ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے بہاولپور بائی پاس کی ازسرنو بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر بھر میں بیوٹیفکیشن اور شجرکاری مہم تیز کر دی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے مختلف چوکوں، پارکوں اور گرین بیلٹس کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ وال اور نشتر چوک پر لائٹس ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ کچہری فلائی اوور کی پیراپیڈ وال پر پینٹ ورک جاری ہے جبکہ دولت گیٹ سے چودہ نمبر چونگی تک گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور بائی پاس پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ چودہ نمبر چونگی چوک کی اپ گریڈیشن تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے ۔ شہر میں شجرکاری مہم کے تحت میٹرو گرین بیلٹ سمیت مختلف گرین بیلٹس پر صفائی، پودوں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر کے مطابق پودوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور شہر کو مزید سرسبز بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں